1 اکتوبر، 2026، 1:17 PM

جنوب مشرقی ایران، سپاہ پاسداران کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ھماکہ خیز مواد برآمد

جنوب مشرقی ایران، سپاہ پاسداران کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، ھماکہ خیز مواد برآمد

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جنوبی مشرقی ایران میں کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان کو ہلاک اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ عوامی اطلاعات اور درست انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر علاقے میں دہشت گرد کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والی ایک دہشت گرد ٹیم کی نشاندہی کرکے کارروائی کی گئی۔

بیان کے مطابق قدس ہیڈکوارٹر کی کارروائی میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان ہلاک ہوئے اور ان کے قبضے سے متعدد دھماکا خیز مواد برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔

News ID 1941782

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha